ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گولہ باری بند ہونے کے بعد یوکرین میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی طالب علم نوین شیکھرپا کی نعش ہندوستان لائی جائے گی:وزیر اعلی بسواراج بومئی

گولہ باری بند ہونے کے بعد یوکرین میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی طالب علم نوین شیکھرپا کی نعش ہندوستان لائی جائے گی:وزیر اعلی بسواراج بومئی

Wed, 09 Mar 2022 07:26:15    S.O. News Service

بنگلورو،9؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنگ زدہ یوکرین میں گزشتہ ہفتے گولہ باری سے ہلاک ہونے والے ہندوستانی طالب علم نوین شیکھرپا کی نعش کے حوالے سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کا بیان سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہاکہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہمیں بتایا ہے کہ نوین کی نعش کو یوکرین کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

گولہ باری بند ہونے کے بعد ان کی نعش کو ہندوستان لایا جائے گا۔نوین کرناٹک کے ہاویری ضلع کے چلگیری کا رہنے والا تھا۔ 22 سالہ نوین خارکیف میڈیکل کالج میں چوتھے سال کا طالب علم تھا۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے نوین اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ خارکیف میں ایک بنکر میں چھپا ہوا تھا۔ لیکن جب وہ کھانے پینے کی اشیاء اور پیسے بدلنے کے لیے باہر نکلا تو فائرنگ میں اس کی موت ہوگئی تھی۔


Share: